21 جنوری 2012 - 20:30

آج پورےایران اسلامی میں پیغمبراکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کےپیارےنواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کےیوم شہادت کی مناسبت سےغم منایاجارہاہے ۔

ابنا: مختلف شہروں سےموصول ہونےوالی رپورٹوں کےمطابق آج ایران کےمختلف شہروں اور دیہاتوں میں رسول اسلام (ص) اور امام حسن کےیوم شہادت کی مناسبت سےعزاداری اورسینہ زنی کی گئی ۔ اس سلسلےمیں مشہدمقدس میں امام رضاعلیہ السلام اورقم میں حضرت معصومہ کےروضہ اقدس نیز تہران میں حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزامنعقد کی گئي اور ماتمی دستوں نے سینہ زنی کی ۔تہران سمیت مختلف شہروں سےملنےوالی رپورٹوں کےمطابق مساجد اورامام بارگاہوں میں گذشتہ رات اور آج رسول اسلام (ص) اور نواسہ رسول حضرت امام حسن کی شہادت کی مناسبت سےعزادای اورسینہ زنی کی گئی۔ اس موقع پر علماء وخطباء نے سیرت رسول اسلام (ص) اور سیرت امام حسن پر خاص طورپر روشنی ڈالی۔ ........

/169